اسلام آباد (این این آئی)نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری ہاشم پوپلزئی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی حالیہ ہڑتال سے ملک میں گندم کی ترسیل متاثر ہونا ہی آٹے کے بحران کی بنیادی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری ہاشم پوپلزئی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی حالیہ ہڑتال سے ملک میں گندم کی ترسیل متاثر ہونا ہی آٹے کے بحران کی بنیادی وجہ ہے، انہوں نے کہاکہ یہ وقتی بحران چند دن میں
ختم ہو جائے گا اور سندھ میں 20 مارچ اور پنجاب میں 15 اپریل سے گندم کی نئی فصل آنے کے بعد صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ہاشم پوپلزئی نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن گندم خرید کر رکھ لیں تاہم صوبائی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، ملک کی ماہانہ گندم کی ضرورت 22 لاکھ ٹن ہے اور حکومت کے پاس پہلے ہی 42 لاکھ ٹن گندم اسٹاک میں موجود تھی۔