منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے دبئی کے شاہی خاندان کو اجازت نامہ جاری ، 10 دن میں شکار کیے جانے والے پرندوں کی حد بھی مقرر

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے دبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی امور کے ذمے دار کو 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

وزارت کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جانب سے جاری کردہ یہ خصوصی اجازت اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو بھیج دیے گئے ہیں تاکہ اسے آگے شکاریوں تک بھیجا جا سکے۔عدیل پرویز نے اجازت نامے میں تحریر کیا کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ 20-2019 کے شکار کے موسم میں تلور کے شکار دبئی کے شاہی خاندان کے رکن اور دبئی کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول اینڈ جنرل سیکیورٹی میجر جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم کے لیے حکومت پاکستان نے صوبے میں ضلع عمرکوٹ کی انتظامیہ کو زمین کی فراہم کے لیے تجاویز بھیج دی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے خصوصی تعلقات کا اعادہ کرتی ہے۔ایک اور اجازت نامے میں عدیل پرویز نے کہا کہ 20-2019 کے شکار کے سیزن میں تلور کے شکار کے لیے شیخ راشد بن خلیفہ المکتوم کو ضلع بدین وار جنگ شاہی اور ٹھٹہ میں دھابیجی میں زمین فراہم کی گئی ہے۔اجازت نامے کے ساتھ جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق شکار کے سیزن کے دوران 10 دن میں شکار کیے جانے والے پرندوں کی حد 100مقرر کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…