منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کو سالانہ 150 ارب ریونیو دے سکتے ہیں لیکن حکومت پہلے یہ کام کرے،حکومت کو بڑی پیشکش کر دی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین آل پاکستان آٹوموٹوڈیلرز ایچ ایم شہزاد نے پیشکش کی ہے کہ اگر حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی ہٹائے اور شرائط میں نرمی کرے تو ہم بھی ملک چلانے کیلئے پیسہ دینا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ ہوا اور آٹوموٹوڈیلرز پاکستانی عوام کو مہنگی ترین گاڑیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیاسمبلرز کا بھرپور ساتھ دیا اور اسمبلرز نے من مانی قیمتیں بڑھائیں تاہم اب ان کی سیل60فیصد

سے بھی کم ہوگئی ہے۔چیئرمین آل پاکستان آٹوموٹوڈیلرز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سستی گاڑیاں بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی تھی اور وزیراعظم نے کہا ڈالر بچانا ہے تاہم تمام چیزیں باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ آٹو انڈسٹری مینوفیکچرنگ پر توجہ نہیں دے رہی جس کے سبب مقامی گاڑیاں ہماری قوت خرید میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 100ارب سے زیادہ ریونیو دیا تھا اور اب بھی حکومت کو سالانہ 150ارب ریونیو دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…