ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گندم کا سٹاک کہاں گیا، کیا سمگل ہوگیا، کہاں غائب ہوگیا،گندم اور آٹے کے بحران سے کون فائدہ اٹھارہا ہے؟ شہباز شریف کی بھی دھماکہ خیز انٹری

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے اوربحران کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تاریخی گندم بحران اورآٹے کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں قوم کو اصل حقائق کے بارے میں بتایاجائے،بتایا جائے کہ گندم کا سٹاک کہاں گیا، کیا سمگل ہوگیا،

کہاں غائب ہوگیا،اس کا ذمہ دار کون ہے،گندم اور آٹے کے بحران سے کون فائدہ اٹھارہا ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں الحمداللہ فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی اورگندم کا بھرپور سٹاک موجود تھا،ہمارے دور میں پاکستان گندم برآمد کررہا تھا لیکن آج ملک میں گندم اور آٹے کا بحران جاری ہے، وزیراعظم، وزیر خوراک تمام ذمہ داران غائب ہیں عوام کو ملک بھر میں سرعام لوٹا جارہا ہے اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کی آنکھیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا ہر پل گندم، آٹے اور روٹی کے ستائے عوام کی دہائی دے رہا ہے، وزیراعظم نے شاید اب تک ٹی وی آن نہیں کیا؟عمران نیازی صاحب لاو لشکر کے بغیر عام آدمی کے طورپر بازار جائیں تاکہ آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو،وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی غفلت، لاپرواہی اور بدانتظامی کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی قلت کا ذمہ دار کون ہے، اس کا تعین کیاگیا، گندم کی فراہمی میں کوئی گڑبڑتھی تو اس کا اب تک نوٹس کیوں نہیں لیاگیا،اگر مسئلہ گندم کی فراہمی کا ہے تو فوری گندم فراہم کرکے اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کیاگیا؟۔عمران نیازی صاحب ٹویٹس کرنے کے بجائے گندم اور آٹے پر فوری اجلاس بلاتے، بتائیں ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی؟بجلی، گیس، گندم، ترقیاتی کاموں سمیت ہر شعبے کی تنزلی اور قوم کی مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…