جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کی فضا میں دو مسافر طیارے خو فناک حا دثہ سے بال بال بچ گئے، دونوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لا ئن طیا رے آمنے سا منے آگئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا۔

پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کراچی آرہی تھی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی پر واز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 40 ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35فٹ بلندی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی، دونو ں طیارے در میان فاصلہ پا نچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔پی آئی اے بوئنگ 777 میں موجود TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونو ں کپتانو ں نے حا ضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا، پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نو ٹس لے لیا اور مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر نے والے اس وقت ڈیوٹی پر مو جود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا جبکہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیو ٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ذرئع کا کہنا تھا کہ تینوں ائیر ٹریفک کنٹرولر کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، دونو ں طیاروں کے آمنے سا منے آنے کا واقع گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…