لسبیلہ(این این آئی)لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے مقامی ماہی گیر کی قسمت چمک اٹھی جال میں دو لاکھ والی مچھلی جال میں پھنس گئی۔لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں گلو نامی مقامی ماہی گیر کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب ڈام بندر کے سمندر کنارے میں انکی بچھائی گئی جال میں انتہائی قیمتی مچھلی جسکو مقامی زبان میں سوا کہتے ہیں
پھنس گئی سوا مچھلی دیکھ کر مقامی ماہی گیر خوشی سے اچھلنے لگا مچھلی کو جال سے نکال کر کراچی لے گئے جہاں مچھلی دو لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی ڈام بندر کے مقام ماہیگیروں کے مطابق سوا مچھلی انتہائی مہنگی مچھلی ہے آج کل ڈام بندر میں ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال سے مذکورہ مچھلی نایاب ہوتا جارہا ہے۔