جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے، فیصل واڈا نے یہ کام کس کے کہنے پر کیا؟ دھماکہ خیز بات کرتے ہوئے ن لیگ نے استعفے کا مطالبہ کر دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے فیصل واڈا سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصل واڈا کی حرکت پر عمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی،فیصل واڈا نے جو کیا اور جو کرتے ہیں عمران صاحب کے حکم پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود فیصل کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران صاحب کے حکم پر یہ حرکت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب فیصل واڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پیمرا کو استعمال کر کے ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کی آواز بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے ٹی وی ٹاک شوز اور اینکرز پر پابندی لگائے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…