ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں اختلافات کی بڑی وجہ سامنے آگئی، شکار پور میں خرابی امن کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ ایس ایس پی رضوان کی سیکرٹ رپورٹ میں انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام اور حکومت سندھ میں اختلافات کی ایک اور بڑی وجہ سامنے آگئی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو دی جانے والی سیکرٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کیے۔

سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔رپورٹ کے مطابق امتیازشیخ ایس ایس پی سے اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے تھے، پولیس کے کئی آپریشن سیکرٹ لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتیاز شیخ نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے لیے دبا ڈالا، ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد پولیو ٹیم سے ڈکیتی بھی امتیازشیخ نے کرائی، واردات میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ کے گن من کو استعمال کیا گیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق امتیاز شیخ کچے کے کرمنلز کے ذریعے امن خراب کر کے پولیس پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امتیازشیخ کے ہوٹلز، پمپ،گیسٹ وفارم ہاس میں پناہ دی جاتی ہے۔سیکرٹ رپوٹ میں امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ افراد کے نمبروں کا کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، امتیازشیخ کی بھائی مقبول شیخ، بیٹے فرازشیخ کا کرمنلزکے ساتھ کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلی حکام سے امتیازشیخ، بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…