کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے وفاق میں وزارت مانگ لی جلد پارٹی صدر جام کمال کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس ہوگا سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے اجلاس میں وفاق میں وزارت،گیس بجلی سمیت وفاقی ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے حتمی فیصلے کرینگے
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی سے گزشتہ روز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کو کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورا کریں ڈیڈھ سال گزر گئے ہمیں وفاق میں وزارت اوربلوچستان کے ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کیا جائے حکومتی مذاکراتی ٹیم میں 19جنوری تک وقت مانگ لیا اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز واراکین قومی اسمبلی سمیت پارٹی کے صدر جام کمال کے زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوگا اجلاس میں گیس بجلی وفاقی ترقیاتی اسکیمات اور وفاق میں وزارت کے حوالے سے حتمی فیصلے کرینگے پارٹی کے سینیٹرز اوراراکین قومی اسمبلی اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔