بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سینیٹ کمیٹی میں بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے چرچے، وزراء، سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں، تصاویر کو کیا قرار دیدیا گیا؟

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے چرچے اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی تک پہنچ گئے اور ان کی تصاویر اور وڈیوز کو سائبر کرائم قرار دیئے جانے کی باتیں ہونے لگیں۔ بدھ کو سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کا تذکرہ بھی ہوا۔

چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا ٹوئٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 2 لڑکیاں وزراء کے ساتھ تصاویر بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، ان کے فعل کو سائبر کرائم تصور کیا جائے۔ آج وزراء، سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں۔رحمان ملک نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون کو سخت کیا جائے، اجازت کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر لگانے کی پابندی ہونے چاہیے، بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے، فیس بک و ٹوئٹر حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا حکومت پاکستان کا فیس بک و ٹوئٹر کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا؟ اگر حکومت کا ٹوئٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے تو کمیٹی کے سامنے لایا جائے، اگر حکومت کا ٹویٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو اسے کابینہ میں اٹھایا جائے۔کئی ماہ سے اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ چل رہا ہے، ٹوئٹر و فیس بک پاکستانی صارفین کے خلاف ہمیشہ امتیازی کارروائی کرتی آرہی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کسی کی پرائیویسی کو اچھالا نہیں جانا چاہیے، ایف آئی اے سائبر کرائم قانون پر عمدرآمد نہیں ہورہا، پرائیویسی متاثر کرنے کے فعل کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…