بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

استعفوں کا سیزن شروع ہو گیا، اتحادی جماعتیں اشارے کی منتظر ہیں،  وزیراعظم کب تک استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جائیں گے؟ انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ استعفوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ مارچ تک وزیراعظم بھی استعفی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔ ان ہاؤس تبدیلی کا ماحول بن چکا ہے۔ اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لئے اشارے کی منتظر ہیں۔ حکومتی ڈھانچہ اپنی بقا کے لئے چھوٹی جماعتوں کے چند ووٹوں کا مرہون منت ہے۔

بڑھتی مہنگائی کی وجہ حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیاں ہیں۔ مشرق وسطی کی سنگین صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ ایران امریکہ کشیدگی میں غیرجانبداری ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ حکومت ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ فواد چوہدری فساد چوہدری بن چکا ہے۔ موجودہ ناکام حکومت کے دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ایران اور امریکہ تحمل سے کام لیں۔ دنیا کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ عالمی سطح پر اسلامی بلاک کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے۔ اتحاد امت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کرائے کی خارجہ پالیسی ہے۔ ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہے۔ ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی تشویشناک ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی ذمہ دار حکومت ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی نالائق ترین اور ناکام ترین حکومت ہے۔ مہنگائی سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کو بحران سے نکالنا عمرانی حکومت کے بس کی بات نہیں۔ قوم عمران خان نیازی سے مکمل مایوس ہو چکی ہے۔ کوئی طبقہ حکومت سے خوش نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…