بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بازار جانے کی پریشانی ختم، اب گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوائیں، ایپ متعارف کروا دی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پنجاب نے ایک نجی کمپنی کی شراکت داری سے ایسی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوا سکتے ہیں۔اس ایپ کے ذریعے راولپنڈی اور ملتان کے شہری مارکیٹوں میں جائے بغیر ہی سبزیاں اور پھل با آسانی اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔ایپ کو متعارف کرانے کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں چیف وہپ قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر ملتان موجود تھے۔

ایپ کے حوالے سے میاں عامر ڈوگر نے امید ظاہر کی کہ شہری اس اقدام پر مثبت ردِعمل دیں گے کیونکہ یہ ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے بھی شہریوں کیلئے ایسی ہی ایک سروس کا آغاز کیا تھا جہاں سے وہ پھل اور سبزیوں کو کو ڈی سی سے منظور شدہ نرخوں پر آن لائن آرڈر کرسکتے تھے۔شہری اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون میں ’قیمت پنجاب ایپ‘ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…