منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

فیصل واڈا کومیز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے ؟ سلیم صافی نے ملک کی مقتدر ترین شخصیت کا نام لے لیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر کالم وتجزیہ نگار سلیم صافی نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران فیصل واوڈا کے ٹیبل پر بوٹ رکھنے سے متعلق کہا ہے کہ جو کچھ انہوں کیا انہیں یہ سب کرنا ان کے لیڈر نے سکھایا ہے ، حکومت کرنا انتہائی سنجیدہ لوگوں کا کام ہے لیکن پاکستان اب ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا جنہوں اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ دریں اثنا فیصل واوڈا کے

بوٹ دکھانے پر ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے آنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کانے کہا ہے کہ فیصل واوڈا جوکام کیا ہے وہ بہت اچھا کیا اس سے بے شمار چیزیں بے نقاب ہوئیں ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کیساتھ اتفاق رائے بنا نہیں بلکہ بنایا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر اس ادارے کو بھی اپنا ردعمل دینا چاہیے جس سے متعلق انہوں نے بات کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اس وقت صورتحال بدلی جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا ’’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘‘

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…