اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس جمعرات کو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگاجس میں ملک کی سیاسی صور ت حال پر کمیٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا،اتحادی جماعتوں سے مزاکراتی عمل پر بھی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قومی معاملات کور کمیٹی کے سامنے
رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،کور کمیٹی اجلاس میں اہم معاملات پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی، کور کمیٹی اتحادیوں کے تحفظات پر بات کرے گی، اجلاس میں ملکی معاملات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوگی،کور کمیٹی مریم نواز، جاوید لطیف اور رانا ثنا اللہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر بھی مشاورت کرے گی۔