لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے 10 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں سکڑی ہوئی ہیں۔نواز شریف کے مختلف سکین
ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دل کا علاج تجویز کیا ہے، ان کی صحت بدستور خراب ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جب سابق وزیراعظم کا علاج مکمل نہیں ہو جاتا وہ برطانیہ میں ہی رہیں۔ رپورٹ میں نواز شریف کو روزانہ چہل قدمی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔