پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اعلیٰ عہدیداروں اور ق لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ق لیگ نے انتہائی اہم اعلان کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے اعلی عہدیداروں اورپاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار،وزیر دفاع پرویز خٹک،تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین،وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد،پاکستان مسلم لیگ(ق) رہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اوردیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا موراور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہوجاتے ہیں۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ق) کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔ عوام کوریلیف فراہم کرنے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکام کرتے رہیں گے۔ جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ملکرکام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔مستقبل میں ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔ مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اورہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…