اسلام آباد ( آن لائن ) ڈائر یکٹر جنر ل اینٹی نا رکو ٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے وہ عدالت میں ثبوت دیں، دونوں فریقین نے حلف اٹھا لیا اگر حلف سے معاملا ت چلا نے ہیں تو پھر عدالتوں کو تالے لگا دیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نا رکو ٹکس کنٹرول کا اجلا س ہو ا ،اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ کیا کو ئی گرفتار ہو نے والا شخص کہتا ہے کہ میں گنہگار ہو ں ،سر عام قتل کر نے والا بھی خود کو بے گنا ہ کہتا ہے، رانا ثنا ء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے، وہ عدالت میں ثبوت دیں ،اسمبلی فلو ر پر قرآن پا ک نہ اٹھا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں فریقین نے حلف اٹھا لیا شہر یا ر آفریدی نے بھی حلف اٹھا لیا کہ یہ الزام جھو ٹا نہیں اور رانا ؔثنا ء اللہ نے بھی حلف اٹھا لیا کہ میں بے گنا ہ ہو ں مجھ پر الزام لگایا گیا ہے اب معاملہ قرعہ اندازی میں ڈال دیں جس کا بھی نا م نکل آئے اس کے ذمہ لگا دیں ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہاکہ معاملا ت اگر عدالتوں میں چلا ئے جا ئیں تو زیادہ بہتر ہیں، اگر عدالتیں چل رہی ہے تو حلف نہیں چلے گا ،اگر حلف سے معاملا ت چلا نے ہیں تو پھر عدالتوں کو تالے لگا دیں پھر عدالتوں کا فائدہ نہیں ہے ۔