اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاو نین خصوصی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے معاونین خصوصی کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مستردکردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامرفاروق اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر
مشتمل بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کا اسٹیٹس نہیں دیا جاسکتا، معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دیے گئے، وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے۔عدالت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کوفوری کام سے روکنے کی استدعا اور حکم امتناع کی درخواست مستردکردی۔