کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان میں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے کان مہترزئی ،خانوزئی،زیارت اور رود ملازئی کے راستے تاحال بندہیں قومی شاہراہیں کھول دی گئی لیکن گاڑیوں کی اجازت نہیں ہے سینکڑوں گاڑیوں کوزیارت کراس خانوزئی اور کان مہترزئی کے مقامات پرروک دیاگیا جس کی وجہ سے مسافروں ،خواتین اور ڈرائیوروں کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے
لوگ اپنے مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں،کنچوغی،رود ملازئی،توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی کے راستے تاحال بند ہیں لوگوں گھروں میں محصور ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی دعوے صرف اور صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں 5دن گزرنے کے باوجود امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے قومی شاہراہوںسے برفباری ہٹا دی گئی تاہم گاڑیوں کی اجازت نہیں ہے مسافروں ،خواتین اور بچوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے زیارت کراس،خانوزئی اور کان مہترزئی کے مقامات پر ایف سی ،لیویز اورضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کر روکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں بھی صرف سوشل میڈیا پر محدود ہیں بلوچستان کے اکثر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے محصورافراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر بروقت راستے نہیں کھولے گئے تو انسانی جانوں کا ضیا ع ہوسکتا ہے حکومت فوری طور پرمتاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے #/s#