جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں سات لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہوں۔۔۔تمہیں نہیں چھوڑوں گا    لیگی ایم این اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ہ پارلیمنٹ لاجزمیںگھس کر کس پر حملہ کر دیا ، گریبان سے گھسیٹنے کے بعد کیا کیا ؟ مقدمہ درج

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوشش  اسلا م آباد(آن لائن )مسلم لیگ(ن )کے رکن قومی اسمبلی اظہرقیوم ناہرانے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجزمیں سی ڈی اے کے ڈائریکٹرطاہرمحمود کے دفترمیں گھس کران پرحملہ کردیا اورانہیں گریبان سے پکڑ کر سیٹ سے گھسیٹنے کی کوشش کی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے واقعہ کی رپٹ درج کرلی۔متاثرہ سرکاری آفیسرڈائریکٹر سی ڈی اے طاہرمحمودنے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو دی گئی

اپنی تحریری درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ تیرہ جنوری کی صبح دس بجے سائل حسب معمول اپنے دفترواقع پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھاکہ اسی دوران مسلم لیگ’’ن‘‘ کے ایم این اے اظہرقیوم ناہرااپنے تین غنڈوں کے ساتھ میرے سرکاری دفتر میں داخل ہوا اورآتے ہی مجھے کہنے لگاکہ تم نے میرا فون کیوں نہیں سنا؟؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی۔جس پرمیں نے ان سے کہاکہ مجھے آپ کا کوئی فون نہیں آیا۔ہاں آپ کا ایک بندہ میرے پاس آیاتھا۔میں نے اسے کہاکہ اپنی تمام چیزوں کی ریکوائرمنٹ دے دیں میں فوراً کام کروا دوں گا۔لیکن ایم این اے اظہرقیوم میری بات سننے کو تیارنہ تھے۔انہوں نے اونچااونچابولناشروع کردیا اوراس کے بعد اس کے غنڈوں نے مجھے گریبان سے پکڑ لیااورسیٹ سے گھسیٹنے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔اس دوران میرے کچھ مہمان بھی کمرے میں موجود تھے جنہوں نے بچ بچاؤ کروایا۔لیکن ایم این اے بدستور مجھے دھمکیاں دیتارہا۔جسے بڑی مشکل سے دفتر سے باہرنکالا۔اس دوران ایم این اے نے مجھے کہاکہ میں سات لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہوں۔میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔سرکاری آفیسر نے درخواست میں مزیدکہاہے کہ سائل دل کا مریض ہے۔ایسے حالات میں سائل کے لئے سرکاری ڈیوٹی دینامشکل ہے۔لہٰذا ایم این اے اظہرقیوم ناہرا اوراس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سیکرٹریٹ پولیس نے روزنامچہ میں رپٹ نمبر1/43درج کرکے سینئر افسران کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…