پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ , اہلکار اورخواتین سمیت دس افرادزخمی

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاور،کارخانوں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اورخواتین سمیت دس افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے جہاں دوخواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ میں دس افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا ہے ،دھماکہ کے بعدامدادی ٹیمیں اورسیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں

اورعلاقے کوگھیرے میں لے لیا،ایس ایس پی آپریشن ظہورآفریدی کے مطابق کارخانوں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ میں دس افراد زخمی ہوئے، بارودی مواد چیک پولیس کے قریب خالی میدان میں نصب کیا تھا،ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکہ میں دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا ہے تاہم شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،،،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونیوالے نوافراد کوہسپتال لایا گیا ہے ،زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…