کراچی (این این آئی)سندھ کے سرکاری ادارے بھی مالی بحران کا شکار،محکمہ اسمال انڈسٹریز فوکل پرسن کے پی ایس نے اپنا دکھڑا عدالت میں بیان کردیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی عدالت میں محکمہ اسمال انڈسٹریز کے حبیب کی پنشن سے متعلق درخواست کی سماعت کے موقع پر پی ایس فوکل پرسن محکمہ اسمال انڈسٹریزکا کہنا تھا کہ ادارہ بے حد مالی بحران کا شکار ہے، تین چار ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں ملی عدالت کا کہنا تھا کہ آپ بھی درخواست دائر کریں ہم حکمنامہ جاری کریں گے،
فوکل پرسن کا پی ایس محکمہ اسمال انڈسٹریز کے سابق ملازم حبیب الرحمن کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے پیش ہونے آیا تھا،عدالت کا کہنا تھا کہ فوکل کا پرسن کا بھی پی ایس عدالت میں پیش ہونے آیا ہے، وہ ادارہ کیسا ہوگا، عدالت نے ڈی جی محکمہ اسمال انڈسٹریز کو شوکاز نوتس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی محکمہ اسمال انڈسٹریز 22 جنوری کوخود عدالت میں پیش ہوکر ریکارڈ فراہم کریں، حبیب الرحمن نے پینشن ریلیز نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔