پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی زلفی بخاری کے گلے پڑ گئی ، معاملہ عدالت جا پہنچا

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذولفی بخاری کی بطور چئیرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج کر دی گئی متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی چیلنج مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کیس کی

سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سے حافظ عرفات چوہدری ایڈووکیٹ اور کاشفہ نیاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ بنایا گیا وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا وفاقی حکومت کو اختیارنہیں چئیرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے کابینہ نے خلاف قانون چئیرمین بورڈ ذولفی بخاری کی تعیناتی کی مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ذولفی بخاری کی بطور چئیرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے عارف محمود شاہ سمیت پی ٹی ڈی سی کے 14ملازمین نے تعیناتیاں چیلنج کیں ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…