جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

یاسمین راشد نے میڈیا میں سیاسی تماشا کیا ،بہت خدشات اور فکر ہے تو خود لندن چلی جائیں،ترجمان مسلم لیگ (ن)کا پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس کی مذمت  کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود میڈیا میں سیاسی تماشا کیا ،بہت خدشات اور فکر ہے تو یاسمین راشد خود لندن چلی جائیں ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ عمران صاحب کے دبائوپر

یاسمین راشد نے جھوٹ پر مبنی سیاسی پریس کانفرنس کی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین عمران صاحب کو بتائیں کہ محمد نوازشریف کا آج بھی ’ریبیوڈیم پی ای ٹی سکین ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود میڈیا میں سیاسی تماشا کیا ۔انہوںنے کہاکہ  ڈاکٹر یاسمین راشد کے خود ڈاکٹر ہونے کے باوجود عمران صاحب کے دباو پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت پر اب ترس آتا ہے ، کہ آج تک ترجیح اور سیاست صرف نواز شریف کی صحت ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں بورڈ نے محمدنوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز تھی ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین صاحبہ نے خود نواز شریف صاحب کی میڈیکل ریپورٹس سائین کیں ۔‎انہوںنے کہاکہ وزیر صحت پنجاب نے پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ کوئی ڈاکٹر میاں صاحب کے علاج میں رسک لینے پر تیار نہیں ۔انہوںنے کہاکہ بہت خدشات اور فکر ہے تو یاسمین راشد خود لندن چلی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو شیڈول کے مطابق بھجوائی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیرصحت کے پاس رپورٹس ہونے کے باوجود جھوٹی اور سیاسی پریس کانفرنس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔انہوںنے کہاکہ سیاسی تماشا لگانے کی کیا ضرورت تھی؟ ڈاکٹر یاسمین راشد لندن جاکر خود

ڈاکٹرز سے مل آئیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بارہ رکنی بورڈ کی تجویز اور ہدایت پر محمد نوازشریف کا علاج ہوا۔انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کا علاج پنجاب گورمنٹ کی ہدایت پر ہوا اور انھوں نے کسی قسم کے ٹیسٹ سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور ادویات کی بندش پر آج پریس کانفرنس کرتیں؟۔

انہوںنے کہاکہ وزیرصحت پنجاب کے طورپر بہتر ہوتا کہ ادویات مہنگی ہونے اور غریبوں کے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم ہونے پر بات کرتیں؟ ۔انہوںنے کہاکہ نالائق وناکام حکومت، کرائے کے ترجمانوں، نااہل وزراء کی ترجیح میاں نوازریف کی صحت۔انہوںنے کہاکہ عوام، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے مررہی ہے، حکومت کی توجہ نوازشریف کی صحت۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کی صحت پر غور کریں، محمد نوازشریف کی صحت محفوظ ہاتھوں میں ہے، آپ عوام کی فکر کریں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خدارا عوام کی صحت، روٹی، روزگار پر توجہ مرکوز کریں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خدارا صحت پر سیاست نہ کریں، عوام اور ان کی بدترین حالت کی فکر کریں کا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…