پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خودکشی کرنے والے ایس ایس پی میاں ابرار حسین کا لکھا گیا آخری نوٹ سامنے آگیا اہلیہ اور والدہ سے معافی مانگتے ہوئے خودکشی کرنے کی کیا دردناک وجہ بیان کر دی ؟

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا ۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا ہے کہ جائے وقوعہ پر میاں ابرار کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا ہے ۔ مرحوم ایس ایس پی نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ انسان خودکشی تب کرتا ہے جب وہ بیزار ہوتا ہے۔انہوں نے والدہ اور اہلیہ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

قبل ازیں پنجاب پولیس کے ایس پی ابرار نیکو کارہ نے مبینہ طو رپر گھریلو ناچاقی پر خود کشی کرلی تھی، مرحوم پولیس ٹریننگ کالج روات میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات تھے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس پی ابرار نیکوکارہ نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ مرحوم گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس پی ابرار نیکوکارہ کا تعلق چنیوٹ سے تھا۔ وہ سی ٹی او فیصل آباد سمیت مختلف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے موت کی دیگر وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول روات کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق نماز جنازہ میں آر پی او، سی پی اور سینئر پولیس افسران سمیت ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی میت مکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کے لئے آبائی علاقہ کے لئے روانہ کیا گیا ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…