بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت چارڈاکو قرار دینے والوں کے پاؤں پکڑ رہی ہے، لڑکھڑاتی حکومت کے خاتمے کا آغاز، حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں،شاہ اویس نورانی کی حیران کن باتیں

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ متحدہ کی کابینہ سے علیحدگی لڑکھڑاتی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہے۔ حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔ حکومت جن کو چور ڈاکو قرار دیتی تھی اب ان کے پاؤں پکڑ رہی ہے۔ ناکام حکومت نئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے سابقہ حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے۔ مسلم حکمران ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مشرق وسطی کو کسی نئی جنگ سے بچایا جائے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت سے سیاسی قیادت کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ضروری ہے۔ ملکی سیاست میں“ نظریہ ضرورت“ پھر زندہ ہو گیا ہے۔“ ووٹ کو عزت دو“ کی آواز دبنے نہیں دیں گے اور نہ ہی سول بالادستی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مشرق وسطی میں بھڑکتی آگ پر تیل نہیں پانی ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کرے۔ ایران امریکہ جنگ سے پاکستان شدید متاثر ہو گا۔ بھارتی مسلمان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ مودی نے مسلم مخالف بل منظور کر کے بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور شہریت کے متنازعہ قانون نے بھارت کا چہرہ سیاہ کر دیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر پر مصلحتوں کا شکار ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ مودی کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیاں بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں غریبوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سول بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ نااہل اور ناکام حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ حکومت کی اتحادی جماعتیں حکومت سے نالاں ہیں۔ نالائق حکومت کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…