بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر، امیگریشن کے عمل کو آسا ن بنانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگر یشن کے لئے اب لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، امیگریشن کے عمل کو آسا ن بنانے کے لئے ٹینسا بیرئیر لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسا فروں کے لئے اچھی خبر آگئی، ملک کے مختلف ایئرپورٹس امیگریشن کا نیا سسٹم آرہا ہے، جس کے بعد مسافروں کو ایمی گر یشن کے لئے اب لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

بین الا اقوا می ائیرپورٹس کی طرز پر ایمی گر یشن کے عمل کو آسا ن بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں کراچی ائیرپورٹ پر ٹینسا بیرئیر نصب کئے جا ئیں گے، جس سے مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں آسانی ہوگی اور نئے ٹینسا بیرئیر لگنے سے امیگریشن کی لائن میں کوئی دوسرا مسا فر بغیرلا ئن کے دا خل نہیں ہو سکے گا۔کراچی سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے امیگریشن کاوئنٹر پر لمبی قطاریں لگ جاتی تھی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن نے کاوئنٹرز پر ٹینسا بیرئیرز نصب کرنے کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ سے مزید جگہ بھی ما نگ لی ہے، ایف آئی اے مسافرون کی سہولت کیلئے خواتین اور بزرگوں کی سہو لت کے لئے علیحدہ سے امیگریشن کاوئنٹر قائم کرے گی۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی امیگریشن کیلئے فوری طور پر 3 کاونٹرز کااضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد کاونٹروں کی تعداد10ہوگئی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک ماہ کے اندر اندر امیگریشن کانٹر کی تعداد21کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جبکہ کاوئنٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے کراچی ائر پورٹ پر افسران و عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔واضح رہے کاونٹرز پر عملے کی کمی کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں اور مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جانیوالی پروازوں میں بھی 2سے 3 گھنٹے تاخیر معمول بن گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…