اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا،
پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ ای کامرس پالیسی پر اسٹیک ہولڈر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔رزاق داؤد نے کہاکہ ہمارا سب سے زیادہ پوٹنشنل یوتھ ہے جو ای کامرس کے ذریعے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس ڈومیسٹک اور اوورسیز پالیسیز سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،ای کامرس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے فون کالز کے ریٹ کم کئے جائیں گے۔رزاق داؤد نے کہاکہ ملک میں فور جی فائیو جی سپورٹڈ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کرنے کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔