بھارت شاید 27 فروری 2019 کی مشہور فلم ”طیارے زمیں پر“بھول گیا، بھارتی آرمی چیف کو انتہائی دلچسپ اور دبنگ جواب

13  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 2019 معیشت کی بحالی کا سال تھا جبکہ 2020 پاکستانی عوام کی بہتری اور ملک کی تعمیر و ترقی کا سال ہو گا،(ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آرمی ترمیمی ایکٹ کی حمایت دراصل ووٹ کو عزت دینے کے مترادف تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پنجاب میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، سینئر صحافیوں اور اینکرز سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر محنت عنصر مجید نیازی، سعدیہ سہیل، میڈیا ایڈوائزر ٹو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مسرت جمشید چیمہ، مشیر وزیر اعلی فیصل حیات جبوآنہ، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت میں ان ہاؤس یا آؤٹ ہاس کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ حکومت اپنی آئینی مدت تزک و احتشام کے ساتھ پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ پانچ سال بھی پاکستان میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہو گی۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ ایک ٹریفک وارڈن کی جانب سے بدتمیزی اور بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی لازمی ہونی چاہیے لیکن کسی پولیس اہلکار کو شہریوں کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت شاید 27 فروری 2019 کی مشہور فلم ”طیارے زمیں پر“بھول گیا ہے جس میں ابھینندن بطور ولن آئے تھے اور پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے ہیرو کا کردار ادا کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی نے برصغیر کا امن کے شدت پسندانہ رویے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…