سکھر(این این آئی)ملک میں انعامات کے بعد ملازمتیں بھی قرعہ اندازی پر، پاکستان ریلوے نے گریڈ ایک تا پانچ کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ملک میں انعامات اور حج کے لیے قرعہ اندازی کی خبریں تو عوام آئے دن سنتے رہتے ہیں لیکن شیخ رشید کی
وزارت یعنی ریلوے میں اب ملازمتیں بھی میرٹ یا شفافیت پر نہیں بلکہ قرعہ اندازی پر ملیں گی اور اس سلسلے میں پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کی جانب سے باقاعدہ طور پر گریڈ ایک تا پانچ کے ملازمتوں جن میں لیمپ مین، ریسٹ ہاؤس چوکیدار، مالی، خاکروب، میسن،لیگیج پورٹر، ٹرالی مین، ویٹنگ روم بیرا، سگنل ڈویڑن معاون، باورچی کی پوسٹیں شامل ہیں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کی جانب سے یہ قرعہ اندازی 17 اور 18 جنوری کو ہوگی پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق قرعہ اندازی میں فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ میں کامیاب امیدواروں کے نام شامل کیے جائیں گے قرعہ اندازی کے حوالے سکھر پاکستان ریلوے سکھر ڈویڑن کے ڈی پی او سعید بھیو کے دستخط سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے۔