اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کاشانہ میں خصوصی بیڈ رومز بنانے کے فیصلے پر کیا کام کیا؟ میرا جرم کیا ٹھہرا؟ بڑی سے بڑی سزا بھگتنے کو تیار ہوں، افشاں لطیف کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کاشانہ ویلفیئر کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ میرابطور سرکاری افسر یہ جرم ہے کہ میں نے یتیم اورنادار بچیوں کو جسمانی ہراسگی سے بچانے کیلئے ایک توانا آواز اٹھائی جو سسٹم کے خلاف تھی، پناہ دینے والے اداروں میں یتیم اور نادار بچیوں کا بے پناہ استحصال کیا جاتا ہے اور اس کیخلاف آواز اٹھانا میرا جرم ٹھہرا اور چارج شیٹ بن گیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں افشاں لطیف نے کہا کہ میرا یہ جرم بھی ہے کہ میں نے مکروہ کاروبار کو روکنے کیلئے کاشانہ میں خصوصی بیڈ رو مزبنانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔ہمارے نظام میں ایسے لوگوں کوسر آنکھوں پر بٹھایا جا تا ہے جو خودبھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہیں اور اپنے افسران کوبھی اسی بہتی گنگا میں نہلانے کا انتظام کراتے ہیں۔ افشاں لطیف نے کہا کہ مجھے کاشانہ جیسے معزز ادارے میں نگران لگانے والے شاید اس بات کا علم نہیں رکھتے تھے کہ افشاں لطیف نہ صرف اس بد بو دار نظام کی باغی ہے بلکہ ان بچیوں کی عزت و ناموس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔ مجھے نظر آرہا ہے کہ میرا مستقبل انہی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جوافسران کی خواہشات کی تکمیل کر رہے ہیں اور اس نظام کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ مجھے علم ہے کہ اس مضبوط مافیا کے خلاف آوازاٹھانے پر نوکری سے نکال دیا جائے گا مجھے اور میرے خاندان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن میرا ضمیر مطمئن ہے کیونکہ میں نے حقائق پر مبنی تمام معاملہ اعلیٰ عدلیہ، عوام او رمیڈیا کے سامنے رکھ دیا ہے، میں نے اس معاملے پر خاتون اول بشریٰ بی بی کوبھی خط ارسال کردیا ہے جو یقینی طو رپر اس سارے معاملے کو دیکھ رہی ہوں گی۔ میں سسٹم کے خلاف آواز اٹھانے پر ہر بڑی سے بڑی سزا بھگتنے کے لئے تیا رہوں اور میں اسے اپنے اعزاز سمجھتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…