گوادر (این این آئی) سابق ایم این اے اور بی اے پی کے مرکزی رہنما میر یعقوب بزنجو نے گوادر کے میگا اسکینڈل کے خلاف نیب میں جانے کا فیصلہ کرلیا،اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا مانبر، نیوٹاؤن اور سنگھار ہاؤسنگ میں پلاٹ ذاتی اور سیاسی طور پر دئیے گئے ہیں۔ گوادر کے اصل باشندے مقامی ماہی گیروں کو پلاٹ دینے کی بجائے یہ سیاسی بندر بانٹ کی نذر ہوگئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ہے اور مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ہم کسی قسم کے ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی گوادر اس چیز کو برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا *سلوگن* ہے *زیرو کرپشن 100% ترقی* اور اسی پروگرام کے تحت ہم ماہیگروں کو انصاف دلانا چا رہے ہیں۔ اور کرپٹ اسکیموں کے خلاف نیب میں جائیں گے۔