فیصل آباد (آن لائن) کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی بے روزگاری سے تنگ محنت کش3بچوں کے باپ نے کام نہ ملنے پرخود کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا لیا،ہسپتال میں حالت نازک، محنت کش پاور لومز فیکٹری میں کام کر تا تھافیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریاں کئی ماہ سے بند ہیں آن لائن کے مطابق 30سالہ محمد اشرف ولد بشیر ساکن لیاقت آباد گلی نمبر3پاور لومز فیکٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھا
اور اسی بناء پر گھر میں جھگڑا معمول بن چکا تھا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،جسے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے بری طرح جھلسنے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جبکہ نئی حکومت آئی ہے فیصل آباد میں پارولومز فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں محنت کش بے روز گار اور پریشان ہیں۔