اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹر میں 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں ہیں یہ بات اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہاکہ دس ملین ڈالر سرمایہ کاری کا مطلب ہے کہ دس ملین نوکریاں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف دو مطالبات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے صرف دو مطالبات ہیں، انرجی ٹیرف کو ریجنل ٹیرف کے ساتھ منسلک کیا جائے اور ہم پر لگائے گئے ٹیکسز کو ری فنڈ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہ ماہ میں حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں، اس سے کرنسی ڈی ویلیو ہوئی، گوہر اعجاز نے کہاکہ حکومت کی کوشش تھی کہ ملکی معیشت پاؤں پر کھڑی ہو جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے آگے چلنا چاہیے۔ حکومت کے ساتھ مل کر ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بارہ مہینوں میں پانچ سال کی پالیسی تیار کی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر دس بلین کی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت سے صرف دو چیزیں مانگ رہا ہے کہ انرجی ٹیرف کو ریجنل ٹیکس کے ساتھ منسلک کرنے کی یقین دہانی کرا دیں، ہمیں ڈومیسٹک مسائل میں نہ الجھائیں۔ اس کے علاوہ ہم پر جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ ہمیں ری فنڈ کر دیے جائیں۔