راولپنڈی (نیوز ڈیسک) لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں بھی ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے، سی ڈی اے اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے،
ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پارک سے شروع کی جائے گی جو کہ فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامنِ کوہ، سید پور گاؤں، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس آئے گی، روٹ کے مطابق یہ چاند ستارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی، ڈبل ڈیکر بس سروس تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے آن لائن بکنگ کی جائے گی جس سے سیاحوں کو آسانی ہوگی۔