ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

شہر قائد میں خوفناک حادثہ،8افراد زندہ جل گئے،بچے بھی شامل

datetime 11  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(سی پی پی)کراچی میں رات گئے المناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے مزید 2 بچوں کی شناخت معاویہ اور ارسلان کے نام سے کرلی گئی۔خوفناک واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب سرجانی ٹاؤن کے دو سگے بھائی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے۔ ہائی روف کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی میں آگ لگی۔شعلوں میں لپٹی وین رکشے سے جا ٹکرائی جس کے بعد ایک قیامت صغریٰ

برپا ہوگئی۔ آگ نے ہائی روف میں سوار افراد کو چشم ذدن میں جلا کر بھسم کر دیا۔ ہائی روف میں 6 افراد سوار تھے جبکہ رکشے میں 5 مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔حادثے میں زخمی بچوں کو این آئی سی ایچ جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم را کے مطابق تمام افراد کی موت جھلسنے کے سبب ہوئی، حادثے کی مزید چانچ پڑتال کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ حادثے کی جگہ سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…