اسلام آباد (این این آئی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز 19 سے پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز 19 جنوری سے 22 جنوری تک پاکستان کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچیں گی،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ دورے میں سیاسی و عسکری قیادت، حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں
پاک، امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت تنازعہ جموں و کشمیر، بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی،پاکستان، بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کرفیو کے خاتمے پر زور دیگا۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل، جنوبی ایشیاء میں کشیدگی،مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصا امریکا، ایران کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔