بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

درآمدی اور برآمدی مصنوعات کی ترسیل روک دی گئی، گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج نے انوکھا رنگ اختیار کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گڈز ٹرانسپورٹرز نے رقص کے ذریعے انوکھا احتجاج شروع کر دیا ہے۔  گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے، ہڑتال ختم کرانے کے لیے تا حال وفاقی سطح پر احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے اڈے پر احتجاجی رقص شروع کر دیا ہے، ٹرانسپورٹرز رقص کے ذریعے اپنا پیغام حکومت تک پہنچانے کی کوشش کرنے لگے ہیں، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 5 دن ہو گئے کسی حکومتی نمایندے نے رابطہ نہیں کیا۔گڈز ٹرانسپورٹرزنے نماز جمعہ کے بعد کاٹھور کے مقام پر ایم 9 موٹر وے پر علامتی دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈکرایا، کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، مقامی اور ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی پورٹ تک ترسیلات بھی روک دی گئیں۔ترجمان امداد حسین نقوی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، ہڑتال ملک بھر میں جاری ہے، بندرگاہوں، کارخانوں اور ٹرک اڈوں سے مال کی ترسیل مکمل طور ہر بند ہو گئی ہے، ملک کے مختلف شہروں میں مال سے لوڈ گاڑیاں، ٹرک اڈوں اور شاہراہوں پر پانچ دن سے کھڑی ہیں۔یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کہا تھا کہ جمعے تک ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ، ڈرائیونگ لائسنس اور جرمانوں کے میکنزم میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تمام مطالبات نہ مانے گئے تو پھر آئل ٹینکر ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…