بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریکارڈنگ اس لیے نہیں کرتے کیوں کہ ڈیل کی جاتی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ چار دن کا مہمان ہے، کبھی بھی گر جائے گا، چیف جسٹس کے انتہائی سخت ریمارکس

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایئرپورٹس پر عدم سہولیات اور مسافر وں سے ناروا سلوک سے متعلق کیس کی سماعت،، چیف جسٹس کی ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن تنویر اشرف کی سرزنش، عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تفصیلی رپورٹ دو ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایئرپورٹس پر عدم سہولیات اور مسافر وں سے ناروا سلوک کیس میں ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن تنویر اشرف چیف جسٹس کے حکم پر عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدالتی حکم کا نہیں معلوم تو آپ کرکیا کررہے ہیں، صرف دفتر میں بیٹھ کر گدی گرم کررہے ہیں اور چپراسی کو بھیج دیتے ہیں، سپریم کورٹ نے فلائٹ میں تاخیر اور مسافروں کو معاوضے کی ادائیگی کی ایک سال کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ایئر پورٹس کی سیکیورٹی اور منٹیننس سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈنگ اس لیے نہیں کرتے کیوں کہ ڈیل کی جاتی ہے مسافروں کا کیا حال کردیتے ہیں پروازیں لیٹ ہوتی ہیں تو لوگ زمین پر چادر بچھا کر بیٹھ جاتے ہیں، ایڈیشنل سینئر ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا اسلام آباد ایئر پورٹ بہت بڑا بن گیا ہے وہاں کافی سہولیات ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا اسلام آباد ایئر پورٹ چار دن کا مہمان ہے، کبھی بھی گر جائے گا، سرکار اس ایئر پورٹ کو بنانے میں دس دفعہ قیمت ادا کرچکی ہے عدالت نے مختلف حادثات اور قانونی کارروائی ایئر پورٹ آپریشن سے متعلق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھاڑتی کو دو ہفتے میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…