راولپنڈی (این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا پہلا سیکشن عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، 91 کلومیٹر طویل موٹر وے آئندہ چند ماہ تک مکمل فعال بنا دی جائیگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کالا شاہ کاکو سے مریدکے نارووال روڈ تک 22 کلومیٹر کا پہلا سیکشن فعال بنادیا گیا ہے،
جبکہ آئندہ چند ماہ میں موٹر وے کا باقی 69 کلومیٹر کا سیکشن بھی مکمل کرلیا جائیگا، آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور سیالکوٹ 91 کلومیٹر طویل موٹروے ایف ڈبلیو او تیارکر رہا ہے، توقع ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے فعال ہونے سے جی ٹی روڈ اور ایم 2 پررش کم ہو جائے گا۔