بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستانی سائنسدان کو چین بھی مان گیا ، ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے سب سے بڑے سائنٹسٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں کا چین بھی معترف نکلا ، سب سے بڑا سائنٹسٹ ایوارڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمن کو سال 2020کیلئے چائنا انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آپریشن سے نوازا گیا ہے ، یہ ایوارڈ انہیں کیمسٹری کے شعبہ میں ان کی انقلابی خدمات کی بدولت دیا گیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سائنسدان نے فارماکالوجی،

وائرولوجی اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات سرانجام دیں عطاالرحمن چین کے ساتھ آرگینک کیمسٹری ،جینیات اور زرعی سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھایا۔ عطاء الرحمان کو کیمسٹری کے شعبے میں خدمات کی بدولت انہیں چین کا سب سے بڑے فرانسیسی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ چینی صدر شی چنگ پنگ کی جانب سے ڈاکٹر عطاالرحمان کویہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ قبل ازیں چار چینی شخصیات کو پاک چین سماجی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے نمایاں خدمات پر پاکستان کے سول ایوارڈزسے نواز دیا گیا۔ اس حوالے سے  بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انھیں صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے ایوارڈز سے نوازا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایوارڈز وصول کرنے والوں میں مسٹر شوشائوشم،مسٹر وانگ شیائو تائو، مس لنِ یی، مسٹر لی شوئی دانگ شامل ہیں۔ شو شائو شم 2013سے 2017تک چین کے قومی ترقی اور اصلاحات (این ڈی آر سی )کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ این ڈی آر سی کے چیئرمین کے طور پر انکے دور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) تصور سے ٹھوس تک تیزی سے ترقی کی۔ مسٹر وانگ شیائو تائواس وقت چین کی بین الاقومی ترقیاتی تعاون ایجنسی (آئی ڈی سی اے) کے سربراہ ہیں اور وہ پاک چین دوستی کے بہت حامی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…