بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کراچی این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں آگ بھڑک اٹھی، انکیوبیٹر میں نومولود بچی جل کر کوئلہ بن گئی، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ادارہ برائے امراض اطفال کراچی کے سرجیکل آئی سی یو میں جمعرات کی علی الصباح آگ لگنے سے نومولود بچی جل کر جاں بحق ہو گئی۔این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق چار روز کی بچی بے بی اقرا کو سرجیکل آئی سی یو میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا

جس میں صبح چھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے انکیوبیٹر میں لگنے والی آگ نے نومولود بچی کو جلا کر کوئلہ کر ڈالا۔پروفیسر جمال رضا نے بتایا چونکہ انکیوبیٹر میں آکسیجن سپلائی کی جاتی ہے اس وجہ سے مشین میں لگنے والی آگ انتہائی تیزی سے بھڑکی اور اس سے پہلے کہ اسپتال کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرتا، نومولود بچی جل کر جاں بحق ہو گئی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی این آئی سی ایچ واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین سے ہمدردی ہے، میں والدین خاص کر والدہ کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں۔وزیر اعلی سندھ نے این آئی سی ایچ کی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق انہوں نے فوری طور پر تمام انکیوبیٹرز کو بند کروا دیا ہے اور ان کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔دوسری طرف صوبائی اور وفاقی حکام نے بھی آگ لگنے کے ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک جو اس وقت کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے تینوں اسپتالوں کی انتظامیہ سے آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کرنے اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…