لاہور(این این آئی) محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلئے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کیا گیا ہے جس میں کرایوں کے تعین اور ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لے کر50 روپے کے درمیان
رکھنے کی تجویز دی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابق اورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کے مطابق اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کیلئے مختلف تجاویز زیرغورہیں۔