اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ، سمری بھی تیار کر لی گئی جس کے مطابق 18 سال سے کم کمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کئے جائیں گے ۔ محکمہ قانون نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی لگانے کیلئے چائلڈ ایکٹ 1929 میں ترمیم کی اجاز ت دے دی ہے۔ترامیمی سمری تیار کر لی گئی ہے
اور جلد ہی کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں کو چائلڈ ایکٹ بل پر ترامیم کرنے کی ہدایت کی گئیں تھی، جس کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی۔ یاد رہے چائلڈ ایکٹ 1929 کے مطابق کوئی بھی لڑکا لڑکی 16 سال کی عمر میں شادی کر سکتے تھے۔تاہم اب اس مدت کو 18 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔