اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ بات حقیقت ہے کہ امریکا کے پاس اس وقت بہترین ٹیکنالوجی ہے لیکن ایران کے بھی کچھ پلس پوائنٹس ہیں۔ایران کو اس خطے میں کچھ ایسے فوائد حاصل ہیں جن کی موجودگی میں وہ امریکا کو بلیک میل کر سکتا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ایران امریکی بیڑوں پر حملہ کر سکتا ہے۔سمندر میں جہاں بھی امریکی بحری بیڑے موجود ہیں وہاں پر ایران حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کے پاس جو میزائل سسٹم ہے وہ لگ بھگ 2500 کلومیٹر تک بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ایسی صورتحال میں امریکا کے لیے سب کچھ اچھا نہیں ہے۔اس کے علاوہ ایران اسرائیل پر بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران ایک ساتھ کئی میزائل اسرائیل پر پھینک سکتا ہے،اس کا نقصان امریکا کو بھی ہو گا کیونکہ اسرائیل اس کا سب سے اہم ساتھی ہے۔اسرائیل کو خطے میں محفوظ بنانے کے لیے امریکا نے بہت کچھ کیا ہے اس لیے وہ نہیں چاہے گا کہ اسرائیل کا کوئی بھی نقصان ہو۔اس کے علاوہ تیسرا آپشن یہ ہے کہ امریکی اڈے ایران کے چاروں طرف موجود ہیں۔کویت،قطر،سعودی عرب،افغانستان،دوبئی سمیت ایران کے چاروں طرف موجود اسلامی ممالک میں امریکی فوجی موجو دہیں۔اس لیے ایران کے پاس امریکا کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں۔