اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے سال میں مبینہ طور پر لئے گئے 5678 ارب روپے قرضوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر2018 سے نومبر2019ء تک مالی خسارے کو پورا کرنے کیلئے صرف3674 ارب روپے کا قرضہ لیا نومبر2018 میں مرکزی حکومتی قرضہ26,453 ارب روپے تھا جو کہ
نومبر2019ء میں بڑھ کر32,131 روپے ہو گیا۔ نومبر2018 سے نومبر2019ء کے دوران بڑھنے والے5678 ارب روپے مجموعی قرضہ میں 1034 ارب روپے کاا ضافہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق نومبر2018 سے نومبر2019ء کے عرصے کے دوران ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کیلئے رکھی گئی محفوظ رقم میں 970 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔