لاہور (آن لائن) لاہور کے مختلف شہری حلقوں نے سال نو 2020 کے آغاز کو اپنے لئے بدترین سال قرار دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق سال نو کے آغاز پر حکومت کی جانب سے دئیے گئے مہنگائی کے تحفوں کی وجہ سے ان کی زندگی پہلے سے زیادہ اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور نئے سال کے آغاز میں حکومتی اقدامات ان کے لئے مہنگائی کا سبب بنے ہیں۔