اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے کہاہے کہ ہم ایک آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے تنگ تھے،اب نیوی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کو بھی ایکسٹینشن دے دی گئی،آصف اور نواز ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے،
پارلیمنٹ کو بے وقعت کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ کی تاریخ کا تاریک دن ہے،آصف اور نواز ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے،آج کے دن ہم نے پارلیمنٹ کو بے وقعت کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اسے کسی حال کا نہیں چھوڑا،اس نا اہل حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ موقف صرف جمعیت علمائے اسلام کا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ سب کا موقف تھا کی جعلی الیکشن کے ذریعے یہ حکومت بنی،حکومت کی نا اہلیوں نے اپنی جاہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پارلیمنٹ کو وہ حیثیت ہی حاصل نہیں کہ حساس معاملے پر اپنا فصلہ دے سکیں،آج جو کچھ ہوا وہ سب جعلی تھا۔میر حاصل بزنجو نے کہاکہ ہم ایک آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے تنگ تھے،اب نیوی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کو بھی ایکسٹینشن دے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی آج ڈیکٹر شپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔میر حاصل بزنجو نے کہاکہ ہم ایک آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے تنگ تھے،اب نیوی چیف اور جوئینٹ چیف آف سٹاف کو بھی ایکسٹینشن دے دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آج ڈیکٹر شپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔