مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے بھی لاکھوں زائرین
عمرے پر آئے ہوئے ہیں۔عمرہ سیزن کے ماہر اقتصادیات محمد سعد القرشی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضائوں میں روز وشب بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے۔