جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی ترمیمی ایکٹ پاس کر کے پارلیمان نے آمریت کی یاد تازہ کردی، سینئر سیاستدان نے حیرت انگیز ردعمل دیدیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن )نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے آرمی ایکٹ پر ردوعمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ پاس کرتے ہوئے پارلیمان نے آمریت کی یاد تازہ کردی فرد وآحد کے لئے ترمیم نے 25جولائی کی بعد جمہوریت پر دوسری شب خون مار ا ۔

نیشنل پارٹی نے آرمی ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ پارٹی اپنی فکری و نظریاتی اصولوں پر کسی سطع پر بھی سمجھوتا نہیں کرتا تاریخ بی این پی مینگل سمیت دیگر جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ نواز کے طور پر رقم کرے گاانہوں نے کہا کہ 70سال سے جمہوری اور غیر جمہوری عناصر کی جنگ جاری تھی۔موجودہ جنگ میں جمہوری قوتوں نے غیر جمہوری قوتوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوئے اور ملک کی بقاء صرف اور صرف جمہوریت، پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے لیکن آخر میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے خود کو غیر جمہوری عناصر کے پلہ میں ڈال کر قومی جمہوری نقصان کا سبب بنے جو کہ لمحہ فکریہ ہے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ،پشتونونخواہ ملی عوامی پارٹی جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی نے آرمی ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے عوام کا سر بلند کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوام کے فیصلے کے بغیر کسی کی بالادستی کا تصور نہیں کیا جاسکتااور ملک میں عوام کا فیصلہ صاف و شفاف انتخابات اور جمہوریت کے بدولت عمل میں آجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…